غلامی قبول نہیں، حقیقی آزادی کی تحریک کب تک جاری رہے گی؟ عمران خان کا اٹک جلسے میں بڑا اعلان

اٹک (پی این آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا تحریک جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اٹک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزاد قوم ہیں اور ہمارا کلمہ ہمیں آزادی دیتا ہے، ہمیشہ کہا کسی کے سامنے جھکوں گا نہ عوام کو جھکنے دوں گا، یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، تحریک انصاف کو نہیں پوری قوم کو دعوت دے رہا ہوں۔

 

جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک فیصلہ کن وقت ہے، بڑا فیصلہ ہونے جا رہا ہے کہ کیا ہم ایک آزاد ملک بن کررہیں گے یا امریکا کی غلامی کریں گے۔ میں نے فیصلہ کیا ہے یہ سیاست نہیں جہاد ہے، جب تک زندہ ہوں کبھی ان چوروں، ڈاکوؤں،غلاموں کو قبول نہیں کروں گا۔ان لوگوں کو تھری اسٹوجس کہتا ہوں، ایک آصف زرداری اس ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے، دو بھائی ہیں ایک فوج کو گالی دیتا ہے اور دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے، تیسرا وہ ہے جو تیس سال سے اسلام کو بیچتا ہے، اقتدار ملا تو مولانا فضل الرحمان نے سڑکوں کی وزارت لی جس میں پیسہ بنتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں فتح کیے بغیرغلام بنالیا گیا تھا، قائداعظم غلام ہندوستان میں ایک آزاد انسان تھے، ذوالفقار بھٹو نے کوشش کی کہ آزاد خارجہ پالیسی بنے، آزاد خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کے فائدے میں ہوتی ہے۔

 

تھری سٹوجز نے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف سازش کی، ڈونلڈ لونے پاکستان کے سفیر کو دھمکی دی، ڈونلڈ لُو نے کہا اگرعمران خان کو ہٹادیا تو معاف کر دیں گے، ڈونلڈ لو کو پتا تھا چیری بلاسم آ کر خدمت کرے گا، انہوں نے پلان کیا اورحکومت گرادی، کونسا اتنا بڑا مسئلہ تھا سب نے ملکر حکومت گرائی، دیوالیہ معیشت کو ہم نے سنبھال لیا تھا، انہی لوگوں نے ادارے تباہ اور ملک لوٹا، اقتدارسنبھالا تو 20 ارب خسارہ ورثے میں ملا، ہماری حکومت نے آہستہ آہستہ انڈسٹری کو ٹھیک کیا، گروتھ میں اضافہ اور ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، جب پاکستان ترقی کررہا تھا تب سازش ہوئی۔جب سازش کا پتا چلا توجولوگ سازش روک سکتے تھے ان کو بتایا، میں نے اور شوکت ترین نے بھی بتایا لیکن افسوس کچھ نہ کر سکے، آج پاکستان کا روپیہ تیزی سے گررہا ہے، دوماہ کے دوران فارن رزور تیزی سے گر رہے ہیں، پاکستان کی معیشت نیچے جارہی ہے، کون ذمہ دارہے؟۔

 

عمران خان نے کہا کہ یہ وقت حقیقی آزادی کی جنگ کا ہے، دلیر جوانوں سے کہتا ہوں آپ میرے ساتھ اس جنگ میں شرکت کریں گے۔خواتین نے بھی حقیقی آزادی کی جنگ میں شرکت کرنی ہے۔ تحریک انصاف نہیں، ساری قوم کواسلام آباد کی دعوت دیتا ہوں، فوجی اپنی فیملیز کو بھیجیں یہ میری نہیں پاکستان کی جنگ ہے، باہرکی غلامی اورچوروں سے ہم نے آزاد ہونا ہے، اسلام آباد کے لیے ہرشہری نے نکلنا ہے، میں جیل جانے اورجان کی قربانی دینے کوتیار ہوں قوم باہر نکلے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close