آزاد کشمیر، دلخراش حادثہ، ڈاکٹر اور ٹیچر دو بہنیں بھائی کی شادی سے دو روز قبل کار حادثے میں جاں بحق

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے ضلع پونچھ میں راولاکوٹ شہر کے نواحی علاقہ پاک گلی کے مقام پر کار حادثے کے نتیجہ میں دوبہنیں جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا ۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والی ایک بہن ڈاکٹر مصباح اشرف کیانی سی ایم ایچ راولاکوٹ میں تعینات تھیں دوسری نہیں ناز اشرف کیانی سکول ٹیچر ہیں حادثہ سے چند منٹ قبل دونوں بہنوں نے اپنے بھائی عزیر اشرف کیانی کی دوروز بعد شروع ہونے والی شادی کیلئے راولاکوٹ شہر سے خریداری کی تھی

تینوں بہن بھائی کار میں اپنے گھر جارہے تھے کہ پاک گلی کے مقام پر کار المناک حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ زخمی عزیز کا سی ایم ایچ راولاکوٹ میں علاج جاری ہے راولاکوٹ کے نواحی علاقہ پانیولہ میں شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی راولاکوٹ شہر اور پانیولہ کی فضا سوگوار ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والا نوجوان عزیر کی بہنیں اپنے بھائی کے ہاتھوں پر مہندی لگانے اور اسکے گلے میں مالاڈالنے کی رسمیں ادا نہیں کر پائیں گئیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close