مسلح افواج کوغیرقانونی اورغیراخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے، پاک فوج کی وارننگ

راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کوغیرقانونی اورغیراخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے، توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے، مسلح افواج کوملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے براہ راست اور مختلف حوالوں سے باتیں کی جا رہی ہیں، بعض سیاسی قیادت مسلح افواج اور قیادت کے حوالے سے ایسی گفتگو کر رہے ہیں، غیر مصدقہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصانات دہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close