سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات، کیا ایجنڈا زیر بحث آیا؟

جدہ (پی این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے جمعے کی شب ملاقات کی ہے۔ پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

اس موقع پر دونوں دوست ممالک باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close