لاہور(آئی این پی)نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی آج حلف لیں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف آج صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز شریف سے بطور وزیراعلی پنجاب کا حلف لیں گے۔
جسٹس جواد حسن نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق پچھلے دونوں فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا کہ حلف لینے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے مطابق سیکرٹری وزارت قانون عدالت کا حکم سپیکر قومی اسمبلی تک پہنچائیں، عدالتی حکم کو فیکس کے ذریعے سیکرٹری قانون کو بھجوایا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ میں کہا گیا کہ عدالت کے پہلے دو فیصلوں کی روشنی میں سپیکر حلف لیں، وفاقی حکومت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سے حلف لینے کا بندوبست کرے، بنیادی حقوق کا تحفط کرنا اس عدالت کا کام ہے، عدالت بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے ایسا حکم جاری کرسکتی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں