حمزہ شہباز کی حلف برداری، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، کس کو وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لینے کا حکم جاری کر دیا؟

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کل صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔

 

 

حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ حلف لینے سے متعلق احکامات جاری کر چکی ہے لیکن عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،گورنر پنجاب ایک بار پھرعدالتی احکامات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ عدالت بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کرے ،ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ جگہ اور وقت کا بھی تعین کرے ۔حمزہ شہباز نے استدعا کی کہ عدالتی حکم نہ ماننے والوں کے اقدامات کو خلاف آئین قرار دیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close