آج رات 12 بجے تک ڈیڈلائن، گورنر کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے خود یا نمائندے کے ذریعے حلف لینا ہو گا

لاہور (آئی این پی)لاہورہائیکورٹ نے گورنرپنجاب کو آج جمعرات کی شب 12 بجے تک نومنتخب وزیراعلی سے خود یا نمائندے کے ذریعے حلف لینے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ 25روز سے پنجاب کا صوبہ بغیروزیراعلی کے چل رہا ہے‘ آئین پاکستان کے تحت صدرپاکستان اورگورنرپنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں‘گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں‘اگر کسی وجہ سے وہ خود حلف نہیں لے سکتے تو کسی کو نامزد کریں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برادری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گورنر پنجاب کو آج جمعرات کی شب 12بجے تک نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب آج جمعرات تک خود یا اپنے کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 25روز سے پنجاب کا صوبہ بغیروزیراعلی کے چل رہا ہے۔ آئین پاکستان کے تحت صدرپاکستان اورگورنرپنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں۔عدالت نے کہا کہ گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔ عدالت کا حکم فوری طورپرگورنرپنجاب کوبھیجا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں