خبردار، پاکستان سے کورونا ختم نہیں ہوا، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان سے کورونا ختم نہیں ہوا بلکہ پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز بڑھ کر 117 رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد کورونا سے انتقال کر گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61 فی صد رہی۔ کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 369 ہے۔ این آئی ایچ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل آن آف ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19 ہزار90 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہی۔ بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 145 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close