سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال کیلئے پاسپورٹ جاری کردیا گیا

لندن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال کیلئے پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم کو پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا ہے جس کی مدت 10 سال تک ہے۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں تاہم انہیں عام کیٹگری کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

نیا پاسپورٹ جاری ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم اب کسی بھی وقت پاکستان سفر کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال تحریک انصاف کی حکومت نے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا جس کے باعث وہ بے وطن شخص کے طور پر برطانیہ میں رہ رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close