لاہور (پی این آئی) پنجاب میں گورنر عمر سرفراز چیمہ کی بیماری اور وزیر اعلیٰ سے حلف سے صاف انکار نے عجیب و غریب صورت حال پیدا کر رکھی ہے۔ آج ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے معاملے پر حمزہ شہباز نے نئی درخواست تیار کر کے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے۔ حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے،
صدر، چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔
نئی دائر کردہ درخواست میں ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں