گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل کرا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گورنر پنجاب کے خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت سحری کے وقت خراب ہوئی جس کے فوری بعد ان کے اسٹاف کو اطلاع دی گئی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا

جہاں ڈاکٹرز نے انھیں ڈائریا تشخیص کیا جس کے بعد انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر عمر سرفراز چیمہ کا سروسز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاہم ان کی صحت کے حوالے سے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close