واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان میں عمران خان کی حکومت تبدیل کرنے کے لیے سازش کے بیانیے کے حوالے سے امریکا نے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے دوسرے اعلامیے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس حوالے سے واشنگٹن میں جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی محکمۂ خا رجہ کی نائب ترجمان جلینا پورٹر نے کہا ہے کہ امریکا مسلسل کہہ رہا ہے کہ ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں۔
جلینا پورٹر نے کہا ہے کہ ہم این ایس سی کے اجلاس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ترجمان جلینا پورٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیشہ مضبوط، خوش حال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا 38 واں اجلاس ہوا، جس میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے موصول ہونے والے ٹیلی گرام پر غور کیا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں