اسلام آباد (پی این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے سرکاری خرچ پر عمران خان کے علاج کی پیشکش کر دی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ غلطی ٹھیک ہوگئی، اب غلطی کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے،عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”خاص حالت“میں خطاب کرنے والے کو علاج کی ضرورت ہے،کوئی اسے ہسپتال لیجائے،سرکاری خرچ پر علاج کرانے کو تیار ہیں،جو 20 کلو مجھ پر ڈالی تھی،اس کا کچھ کوٹہ خود تو نہیں رکھ لیا؟،معیشت تباہ کرکے ”میر جعفرنیازی“ نے پاکستان کے خلاف سازش کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بدلتے ہی ”امپورٹڈ وزیر اینڈ مشیر“واپس ایکسپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں