اسلام آباد(پی این آئی)بھارت سے افغانستان کو گندم اور ادویات فراہمی کے معاملے پر پاکستان نے بھارت کی درخواست پر مزید دو ماہ کی توسیع کردی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کیلئےبھارت واہگہ بارڈر سے افغانستان تک 50ہزار ٹن گندم، ادویات جانےکی منظوری دی گئی تھی۔گندم اور ادویات فراہم کرنےکی مدت 21مارچ 2022 کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد بھارتی حکومت نےنقل و عمل کو مکمل کرنےکی مدت میں توسیع درخواست کی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے 2 ماہ کی توسیع کی گئی ہے اس متعلق پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں