اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے چلاس میں 200 بستروں کے اسپتال کی اسٹڈی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔نجی ٹی وی جیو نیو زکے مطابق دیامر بھاشا ڈیم پر کام کے جائزے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب ڈیم بنے گا تو یہاں بڑی تعداد میں لوگ بھی آئیں گے، باہر سے بھی لوگ آئیں گے لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہاں علاج و معالجے کے لیے کوئی اسپتال نہیں ہے۔اس موقع پر شہباز شریف نے
چلاس میں 200 بستروں کے اسپتال کی اسٹڈی رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چلاس کے اسپتال کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کرے گی اور اسپتال بننے کے بعد مریضوں کو علاج و معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے علاقے میں 13 کلومیٹر طویل سرنگ بنانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ سرنگ کی تعمیر سے ناصرف اس منصوبے کو بے پناہ مدد ملے گی بلکہ ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں