وفاقی حکومت میں کس پارٹی کی کتنی وزارتیں؟ فارمولا سامنے آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے میاں شہباز شریف کی سربراہی میں قائم کی جانے والی حکومت میں مسلم لیگ (ن) سے 12 اور پیپلزپارٹی سے 7 وفاقی وزراء لیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے جے یو آئی کے امیدوار کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے با خبر حلقوں سے آنے والی رپورٹس کے مطابق نئی حکومت میں ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ کی گورنر شپ اور پیپلزپارٹی کو پنجاب کی گورنری ملنے کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کا گورنر جے یو آئی اور بلوچستان کا گورنر بی این پی مینگل سے لیے جانے کی توقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی کے 3 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت، ایم کیو ایم کو جہاز رانی سمیت دو وزارتیں، بی اے پی اور بی این پی مینگل کو بھی دو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے جبکہ اے این پی کو وزارت مواصلات دیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close