عمران حکومت کی چار اہم شخصیات کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) عمران حکومت کی چار اہم شخصیات کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے معتبر ذرائع کا کہنا ہے ث سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاونین شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد اعظم خان کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے ہیڈ آف سوشل میڈیا ارسلان خالد کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں درج ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق اسٹاپ لسٹ میں شامل تمام افراد اب ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close