اسلام آباد (پی این آئی) عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے جبکہ اجلاس کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق نئے وزیرِ اعظم کا الیکشن کل ہو گا۔ںوزیرِ اعظم کے امیدواروں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر 3 بجے تک ہو گی۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے کل پیر کو ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو دوپہر 2 بجے ہو گا۔ اس سے پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں