وزیراعظم عمران خان نے اہم شخصیت کو منصب سے ہٹانے کی تردید کردی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ملک میں مارشل لاء کے اقدام کو روکنے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر، کچھ دیر میں سماعت ہوگی۔انتہائی باخبر ذرائع نے آرمی چیف کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق خود وزیراعظم عمران خان نے بھی آرمی چیف کو برطرف کرنے کی تردید کی ہے۔

 

خیال رہےکہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہیں کہ وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کو برطرف کردیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے آج سینیئر صحافیوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ کسی صورت ہار نہیں مانیں گے، بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعظم نے سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عسکری ڈپارٹمنٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، نہ پہلےکبھی شکست تسلیم کی نہ اب کریں گے، آرمی چیف کو تبدیل کرنے کی کوئی بات ہوئی نہ ایسا سوچا ہے، میں اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی اجلاس بلاتے ہیں افواہوں کا بازار گرم ہوجاتا ہے ، کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں