عدم اعتماد، ووٹنگ پر سوالیہ نشان، سپیکر نے اجلاس دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو چکا ہے۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو سپیکر نے امریکی خط کا معاملہ زیرِ بحث لانے کی بات کی۔ لیکن قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سپیکر کی توجہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی جانب دلائی۔ سپیکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خطاب کی دعوت دے دی۔

وزیر خارجہ کی طویل تقریر جاری تھی کہ سپیکر نے اجلاس دن ساڑھے رکن قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں