مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

حکومت کا آخری آپشن کیا ہو گا؟شیخ رشید نے اہم راز کھول دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو3 ماہ قبل اسمبلی توڑنے کا مشورہ دیا تھا کہ میری تجویز پر عمل نہیں کیا گیا ،عدالتی فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ،گندی نالی کی اینٹوں کو اقتدار کے محل میں لگایا جارہا ہے ۔جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بڑی طاقتیں عدم اعتماد کرتی ہیں بندے خریدتی ہیں۔ صحت کا بہانا بنا کر چوروں اور لٹیروں کا باہر لے جاتی ہیں۔

عدالت کے سارے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر آگئی ہے۔کوئی سوچ رہا ہے کہ ہتھیار پھینکنے جارہے ہیں تو غلط ہے۔ ان چوروں کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے۔ عمران خان کو کل بھی کہا ہے اور آج بھی کہو ں گا کہ ا ستعفی دے دیں۔ ملک ان چوروں کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا پتاشے والے اور مقصود اب سب پاکستان آئیں گے۔ بیرونی طاقتیں پاکستان کی آزادی کو سلب کرنا چاہتی ہیں۔ انہو ں نے کہا گھڑی دو گھڑی کی جیت کا مسئلہ نہیں ہر کوئی ایکسپوز ہو گیا ہے

۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ 3 مہینے پہلے ہی وزیر اعظم کو کہا تھا کہ استعفے دے دو، نئے الیکشن کرادو، اسمبلی توڑ دو لیکن عمران خان نے میری تجویز کو مسترد کر دیا تھا، تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہوچکی ہیں، قوم کو سب پتہ ہے کہ کیا ہوا ہے کیوں ہوا ہے اور کس نے کیا ہے۔میں اس وقت بھی ٹھیک تھا جب کہتا تھا ایمرجنسی لگا دو گورنر راج لے آؤ، میں اب بھی کہتا ہوں کہ ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہوجانا چاہئے، ان چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا،

ہمیں باہر نکلنا چاہئے اور قوم کو بتانا چاہئے کہ اپوزیشن والوں کے اصل چہرے کیا ہیں، یہ کرائے کے ٹٹو ہیں اور یہ وہ غیر سامراجی سنڈیاں ہیں جو اس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کو کھا جائیں گی، ان کے خلاف یہی ایک ہی حل ہے، آخری آپشن یہ ہے ہم استعفے دے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close