اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی و آئینی کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس ہوئے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت کی آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔حکومتی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی جبکہ اس کے مختلف نکات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا پرویز خٹک ،اسد عمر،فواد چوہدری،شیخ رشید ،فرخ حبیب ،شوکت ترین ،بابر اعوان نے شرکت کی اور سپریم کورٹ فیصلہ کے
بعد کی سیاسی صورت حال ،اپوزیشن کی سرگرمیوں،عوامی رابطہ مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا ،وزیر اعظم کو مشورہ دیا گیا کہ وہ فوری طور پر عوامی رابطہ مہم شروع کریں جبکہ شیخ رشید نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجویز دی اس پر اتفاق نہ ہو سکا ،بعض وزراء کا موقف تھا پارلیمنٹ میں رہ بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں