قوم کو پیغام ہے میں پاکستان کیلئے آخری بال تک لڑوں گا، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو پیغام ہے میں پاکستان کیلئے آخری بال تک ہمیشہ لڑا ہوں اور لڑوں گا، آج( جمعہ کو) کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کر لئے ہیں ،قوم سے خطاب کرونگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا میں نے جمعہ کو کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کرلئے ہیں اور قوم سے خطاب بھی کرونگا ۔

دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم نے آج جمعہ کو کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا اور آج رات وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close