ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے، آج ہی فیصلہ دیں گے، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

اسلام آباد (پی این آئی)  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے۔ سپریم کورٹ میں جمعرات کوتحریک عدم اعتماد پرڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ اسپیکرکی رولنگ غلط ہے اور یہ سامنے آچکا ہے،اب آگے کیا ہونا ہے یہ دیکھنے والی بات ہے،قومی مفاد اورعملی ممکنات دیکھ کرہی آگے چلیں گےاورآج ہی فیصلہ کریں گے۔

ازخود نوٹس کیس کے بینچ کے دیگر ججز میں اعجاز الاحسن،جسٹس مظہر عالم،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ بدھ کی رات لاہور کےنجی ہوٹل میں تمام رکن اسمبلی نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنا دیا، سابق گورنرآج حمزہ شہباز سے باغ جناح میں حلف لینگے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دینگے، پنجاب کا معاملہ ہائیکورٹ میں لےکرجائیں، قومی اسمبلی کے کیس سے توجہ نہیں ہٹانا چاہتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close