اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ایڈاوائس بھیج دی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کو مبارک دیتا ہوں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔ قوم الیکشن کی تیاری کر لے۔ دوسری جانب ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دے دی ہے ، قرارداد آئین کے منافی ہے ، ڈپٹی اسپیکر نے تحریک مسترد کر تے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وقفہ سوالات پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی ہے اور اس کا سب کو حق حاصل ہے۔ فواد چودھری نے خفیہ مراسلے کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں