عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، شیخ رشیدکا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے لیکن متحدہ اپوزیشن عمران خان کی مقبولیت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ آج قومی اسمبلی میں155ارکان استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں، جمہوریت تماش بینوں کے چنگل میں پھنس گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ لڑائی جھگڑے ہوں گے

تو گرفتاریاں بھی ہوں گی، عمران خان باہر نکلیں گے تو انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے، حالات سے نمٹنے کا ایک ہی طریقہ ہےالیکشن میں چلے جائیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں بڑے بڑے جلسے کرے گا، غیرملکی قوتیں بھی نہیں چاہیں گی عمران خان ان کے خلاف فضا بنادے۔انہوں نے بتایا کہ مسئلے سے نمٹنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ قوم الیکشن میں چلی جائے، 155اراکین کا ضمنی الیکشن کرانا آسان کام نہیں ہے۔تمام مسائل کے دو ہی حل ہیں کہ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفے دے اور فوری الیکشن کا مطالبہ کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں