اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی صورتحال تہلکہ خیز ہو گئی ہے۔ اور حکومت کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اپوزیشن نے سپیکر آس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا کے انہیں غیر مؤثر کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کو سرپرائز دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کاپی شیئر کرتے ہوئے اس کو سرپرائز قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔ اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکانِ قومی اسمبلی کے دستخط ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں