تحریک عدم اعتماد پر حکومتی حکمت عملی عین موقع پر تبدیل ، وزیر اعظم عمران خان نے ووٹنگ سے ایک دن پہلے بڑا سرپرائز دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی )حکومت نے تحریک عدم اعتمادکیخلاف حکمت عملی تبدیل کرلی ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونگے ، ارکان تحریک عدم اعتمادکیخلاف ووٹ دینگے ، یاد رہے اس سے پہلے تحریک انصاف کے ارکان کو اسمبلی نہ جانے کا کہا گیا تھا، وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی پرامن ووٹنگ کروانے کیلئے وفاقی پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے اسلام آباد پولیس کے مطابق

ریڈ زون جانے والے راستوں پر کنٹیر لگا دیئے گئے اس کے علاوہ پولیس کے افسران و جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 3 اپریل کو ریڈ زون میں صرف پارلیمینٹرینز کو داخلے کی اجازت ہو گی ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ریڈ زون جانے والے راستوں پر 3 لیئرز کنٹینرز نصب کیے جائیں گے جس کامقصد یہ ہے کہ اتوار کو سیاسی جماعتوں کی ریلیوں کو اسلام آباد داخل نہ ہونے دیا جائے جبکہ ڈی چوک، نادرا چوک اور دیگر راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا جا رہا ہے

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 8 ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کے 3 ہزار اور ایف سی سے ایک ہزار اہلکار مانگ لیے گئے ہیں پی ٹی ا?ئی نے کارکنوں کو عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن ڈی چوک پہنچنے کی کال دے دی اس کے علاوہ سکیورٹی انتظامات میں رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی ۔ ریڈ زون داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ استعمال کیا جا سکے گا پولیس حکام کا کہنا ہیکہ احتجاج سے متعلق

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا، کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اتوار کی صبح 10 بجے ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف ایڈمنسٹریٹر پی ٹی آئی زاہد کاظمی کا کہنا ہے کہ کارکن تیاریاں شروع کردیں یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 3 اپریل کو ووٹنگ ہوگی اور قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں