اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے نئی حکومت کو مشکلات کا شکار کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کرسکتے ہیں جس سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہوجائے گی۔
اس وقت قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 155 ہے۔ ممبران کی کل تعداد 342 ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں پی ٹی آئی کے تمام ممبران اسمبلی مستعفی ہو جائیں۔ اگر پی ٹی آئی اور ا ن کے اتحادی جو اگرچہ اب تعداد میں کم رہ گئے ہیں اگر قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں تو نئی حکومت کا چلنامشکل ہوجا ئے گا۔ اتنی تعداد میں ضمنی الیکشن کرانا بھی مشکل ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں