اپوزیشن رہنماؤں اور منحرف ارکان کے خلاف غداری کے مقدمات قائم کرنے پر غور

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی طرف سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کا راستہ روکنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے مختلف قانونی آپشنز پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ کے ایک اہم رکن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم سے اپوزیشن اتحاد کے سینیئر رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے پر مشاورت کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو وزارت قانون کا اضافی قلم دان سونپ دیا ہے جنہوں نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد کے سینیئر رہنماؤں اور امریکی حکام سے ملاقاتیں کرنے والے آٹھ منحرف ارکان کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے پر بھی مشاورت کی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک عدم اعتماد پر مختلف دیگر قانونی آپشنز پر بھی غور جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جمعے کو سینیئر صحافیوں سے بھی ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے مختلف قانونی آپشنز کا تذکرہ بھی کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں