اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ایجنسیوں کے تھریٹ کے بعد وزیراعظم عمران خان کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ اپنے سربراہان کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھائے، چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہو گا، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ باپ اور بیٹے دونوں کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا،
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ دونوں باپ بیٹا عدالت سے ضمانت پر ہیں اور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے امیدوار بن کر بیٹھ گئے ہیں، چوہدری فواد حسین نے انکشاف کیا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ لاء منسٹری کا چارج مجھے مل رہا ہے، میں کل ہی شہباز شریف کی ضمانت کی منسوخی کیلئے درخواست دائر کرنے کی ہدایت کروں گا، چوہدری فواد حسین نے اعلان کیا کہ ہم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت کی منسوخی کیلئے کارروائی کریں گے، تحریک عدم اعتماد میں ابھی اڑتالیس گھنٹے باقی ہیں، بہت سی چیزیں ابھی ہونی ہیں، چوہدری فواد حسین نے دعویٰ کیا کہ انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جو لوگ شیروانیاں سلوا کر بیٹھے ہیں، ان کی شیروانیاں ٹنگی رہیں گی، ان کو پاجامے نہیں ملیں گے، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کسی طور بھی ملک کے عوام اجازت نہیں دیں گے کسی باہر کے ملک کے بیٹھ کر سازش سے پاکستان میں حکومت تبدیل کر دی جائے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ چند سو ملین ڈالر خرچ ہوں اور حکومت بدل دی جائے، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ منحرف اراکین کی ملاقاتوں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، ان کے خلاف کارروائی آگے بڑھے گی،
قانونی ٹیم نے اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے، امید ہے کل تک سپریم کورٹ سے رجوع کر پائیں گے، آرٹیکل 184 کی سماعت کے دوران ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ دیکھے کہ کس طرح تحریک عدم اعتماد کا مسودہ بیرون ملک تیار ہوا، اسے پاکستان بھیجا گیا، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ راتوں رات یہ تحریک لائی گئی، اس کے بعد چند لوگوں کا ضمیر بھی جاگ گیا جن کو ضمیر کے ہجے بھی نہیں آتے، شہباز شریف نے کہا تھا کہ خط مجھے دکھایا جائے تو میں ساتھ کھڑا ہوں گا، جب انہیں بلایا گیا تو وہ نہیں آئے، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ اس سازش میں وہ شامل ہیں، اپوزیشن کے سرکردہ لوگ اس سازش کا حصہ ہیں، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ غلامان شریفیہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور خواجہ آصف بے ضمیر لوگ ہیں، خواجہ آصف پاکستان کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے عہدے پر رہتے ہوئے دوبئی کی کمپنی سے تنخواہ لیتے رہے، چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بے ضمیر لوگ پاکستان پر مسلط رہے، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ خواجہ آصف کہہ رہے ہیں کہ امریکہ نے ہمیں ڈرپ لگائی ہوئی ہے، یہ لوگ پاکستان کے عوام کو بے غیرتی کی زندگی دینا چاہتے ہیں، پاکستان کے لوگ غیرت مند لوگ ہیں، ہماری قوم کی بدقسمتی ہے کہ احسن اقبال جیسے لوگ پاکستان پر مسلط رہے،
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بے شرم لوگوں کا یہ گروہ بین الاقوامی سازش سے پاکستان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان کے لوگ اس سازش کو پہچان گئے ہیں اور اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج پاکستان میں بے ضمیرلوگوں کے خلاف مظاہرے ہوئے، میں ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان مظاہروں میں حصہ لیا، چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت عمران خان جیسے غیرت مند لیڈر کے پاس رہے گی، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کبھی پاکستان کو جھکنے اور پاکستانی قوم کو بکنے نہیں دیں گے، یہ ملک ڈرپوں کے سہارے نہیں چل سکتا، پی ٹی آئی مڈل کلاس طبقے کی پارٹی ہے، پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم آئین کے مطابق چلیں گے، سپیکر کا کردار آئینی کردار ہے، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ انشاء اللہ کل پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ احسن اقبال صاحب سے کہیں کہ ہم ٹرانسفر، پوسٹنگ اور فنڈز کی سیاست نہیں کرتے، یہ لوگ اقتدار میں اسی لئے آنا چاہتے ہیں تاکہ یہ ٹرانسفر، پوسٹنگ اور فنڈ کی سیاست کر سکیں۔ ان چوروں کی سوچ یہاں تک ہی محدود ہے، ٹرانسفر، پوسٹنگ اور فنڈ سے آگے ان کی سوچ ہی نہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں