اسلام آباد (پی ٹی آئی) پاکستان کو دی جانے والی دھمکی کے بعد جس کا ذکر کل شام وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں کیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دھمکی آمیز خط پر پاکستان نے قائم مقام امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ دے دیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی حکام کی جانب سے استعمال زبان اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج کیا اور وزارت خارجہ کے حکام نے امریکی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ تھمایا ہے۔وزارت خارجہ کے حکام نے امریکی سفارتکار کو بتایا کہ پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت ناقابل قبول ہے۔ اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں دیا گیا اور احتجاجی مراسلہ سفارتی چینلز کے ذریعے دیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں