خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پی ٹی آئی پہلے نمبر پر

پشاور (پی این آئی) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیچھے رہنے کے بعد خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی پہلے نمبر پر آ رہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات جو گزشتہ روز منعقد ہوئے ان کے نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جن کے نتائج کے مطابق اکثر مقامات پر پی ٹی آئی کے امیدوار آگے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی جانب سے بھی بھرپور مقابلہ جاری ہے، سوات اور ایبٹ آباد کے سٹی میئر سمیت کئی اضلاع اور تحصیلوں میں ووٹ ڈالے گئے۔

اب تک کی پارٹی پوزیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 تحصیل کونسل میں 31 کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی 13 تحصیل کونسل میں کامیاب، 14 تحصیل کونسل میں آگے ہے، جے یو آئی (ف) 5 تحصیل کونسل میں کامیاب، 7تحصیل کونسل میں آگے ہے۔ آزاد امیدوار 6 تحصیل کونسل میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک تحصیل کونسل میں آزاد امیدوار آگے ہے۔ مسلم لیگ ن ایک تحصیل کونسل میں کامیاب، 5تحصیل کونسل میں آگے ہے، جماعت اسلامی 3 تحصیل کونسل میں کامیاب، 2 تحصیل کونسل میں آگے ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی ایک تحصیل کونسل میں کامیاب، ایک تحصیل کونسل میں آگے ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی 2 تحصیل کونسل میں کامیاب ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close