قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع ہوتے ہی چند منٹ میں ختم ہوگیا، وقفہ سوالات میں ارکان عدم اعتماد پر ووٹ کا مطالبہ کرتے رہے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس اتوار تک ملتوی کردیا اور بحث نہ ہوسکی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوگیا۔ اسپیکر نے وقفہ سوال شروع کیا اور ارکان سے کہا کہ ایجنڈے کی کارروائی کے مطابق

سوالات کریں جس پر ایک کے بعد ایک رکن کھڑے ہوئے اور انہوں ںے ایک ہی سوال کیا کہ اسپیکر عدم اعتماد کی ووٹنگ کب کرائیں گے؟وقفہ سوالات میں پے درپے ہر رکن کی جانب سے ’’ووٹنگ کب کرائیں گے‘‘ کہ سوال پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ لگتا ہے کوئی بھی رکن سنجیدہ نہیں ہے اس لیے اجلاس تین اپریل بروز اتوار تک ملتوی کیا جاتا ہے۔اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سے وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع ہی نہ ہوسکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close