جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار میں رابطہ، پنجاب میں تبدیلی کیلئے حکمت عملی فائنل کر لی گئی

لندن (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے بعد کی صورتحال میں لندن میں علاج کی غرض سے مقیم جہانگیر ترین کا گروپ بہت زیادہ سیاسی اہمیت کا حامل ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے نواز شریف کے ساتھ جہاں ترین کے رابطے جاری ہیں۔ لندن میں موجود سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین میں بھی رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب اور وفاق میں ممکنہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان گفتگو نصف گھنٹہ جاری رہی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار، مستقبل میں روابط رکھنے پر بھی غور ہوا۔ دوسری جانب دونوں رہنما ملاقات سے متعلق تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی گفتگو کی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ترین گروپ حالیہ دنوں میں وفاق اور پنجاب کی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close