وزیراعظم عمران خان کی جیت 100فیصد یقینی، قوم سے خطاب اچانک موخر کر دیا گیا، بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جیت 100فیصد یقینی، قوم سے خطاب اچانک موخر کر دیا گیا، بڑا دعویٰ۔۔ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد وزیر اعظم کا قوم سے خطاب موخر ہوگیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ” وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب موخر ہو گیا ہے۔

 

” اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیر اعظم شام سات سے آٹھ بجے کے درمیان قوم سے خطاب کریں گے۔فیصل جاوید نے ایک اور ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جیت 100 فیصد یقینی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close