اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے معاملات طے پاگئے، وفاقی کابینہ سے استعفے کب دیئے جائیں گے؟ بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) اپوزیشن کے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد متحدہ نے کابینہ سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔صحافی امیر عباس نے بتایا کہ ” وفاقی وزراء امین الحق اور فروغ نسیم دوپہر ایک بجے استعفیٰ دیں گے”۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں پارلیمنٹ میں ہوں اور ایم کیوایم کی اپوزیشن کیساتھ ڈیل کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ یہ زبانی کلامی نہیں ہوئی۔

 

ڈیل پر ایم کیوایم کی جانب سے خالد مقبول جبکہ اپوزیشن کی جانب سے آصف زرداری ، شہبازشریف ، بلاول، سردار اختر اور مولانا فضل الرحمان نے دستخط کیے ۔ ایم کیوایم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہےکہ ایم کیوایم اور اپوزیشن کی مشترکہ نیوکانفرنس 4 بجے ہوگی ، امین الحق اور فروغ نسیم کابینہ سے استعفیٰ دیں گے ، یہ استعفیٰ نیوز کانفرنس سے قبل دوپہر ایک بجے تک دیئے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد معاملات طے پاگئے ہیں جس کی تصدیق بلاول بھٹو زرداری اور فیصل سبزواری نے بھی کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ معاہدے کی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے منظوری لی جائے گی جس کے بعد میڈیا کو معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close