یواین مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کتنے پاکستانی افسران و اہلکاروں کی شہادت ہو گئی؟ افسوسناک خبر

راولپنڈی (پی این آئی) یو این مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 پاکستانی افسران سمیت 8 اہلکار شہید، پوما ہیلی کاپٹر کو کانگو میں حادثہ پیش آیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے حادثے کی تصدیق کر دی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے ایوی ایشن یونٹ کو یو این مشن کانگو میں حادثہ پیش آیا، مشن کا پوما ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں 6 پاکستانی افسران سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجر سعد، معاون پائلٹ میجر فیضان علی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف محمد جمیل شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، پاکستان یو این مشن میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کررہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے امن دستوں نے ہمیشہ چیلنجنگ کے ٹاسک انجام دیے، پاکستانی اہلکاروں نے لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے جانوں کے ںذرانے بھی پیش کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close