لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ نامزد کرنے کا اعلان کر دیا لیکن ان حمایت کون کون کرے گا؟ اس معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف کا علیم خان گروپ بھی آج مشاورت کرے گا۔ علیم خان گروپ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پرویز الہٰی کی حمایت، فیصلہ علیم خان کرینگے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ علیم خان آج اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد حکمتِ عملی طے کریں گے۔
یہ بات اہم ہے کہ اس سے قبل اسی معاملے پر جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے بھی مشاورت کے لیے آج غیر رسمی اجلاس بلانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ کے ارکانِ اسمبلی اور رہنما موجودہ صورتِ حال پر مشاورت کریں گے۔اجلاس کے دوران ترین گروپ اپنی تجاویز سے جہانگیر ترین کو آگاہ کرے گا جبکہ حتمی فیصلہ جہانگیر ترین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں