چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ پنجاب دینےکی یقین دہانی کے بعد عثمان بزدار نے استعفیٰ دیدیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا۔وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان کے ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا ہے۔

 

 

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا اور وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرلیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا تھاکہ معاملات طے پاگئے ہیں۔خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔وہیں دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے اور اب وہ تیسرے وزیراعظم ہوں گے جو عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں