عمران خان کاملک میں نئے انتخابات کرانے پر غور، 2ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) ملک بھر میں موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف ملک میں نئے انتخابات کے بارے میں سوچ بیچار کر رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد انتخابات کی صورت میں اس وقت حکومت کے پاس انتخابات کے انعقاد کے لئے دو تاریخیں زیر غور ہیں جن میں اکتوبر 2022ء اور مارچ 2023ء کے مہینے شامل ہیں۔دوسری جانب حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ

وزیرِ اعظم عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے، ان شاء اللّٰہ۔یہ بات حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اب کمالیہ کی باری ہے، آئیے! اپوزیشن کو تحریکِ عدم اعتماد لانے پر شکریہ کہیں۔فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ منڈی بہائوالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد، سوات، درگئی اور مانسہرہ کے کامیاب کیئے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ

جو اپوزیشن نے ہمارے لیے کر دیا ہے اس پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ،میں نے اپنے 26 سالہ تحریکِ انصاف کے سفر میں ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جو عمران خان کی آج ہے۔فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے، اب جو بھی ہو، جیت پاکستان کی ہے، جیت عمران کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close