مانسہرہ (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت میں شامل سابقہ اتحادی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جرمانوں کے بعد وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان مجرم بن چکے ہیں، ایک مجرم کو وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے۔ سراج الحق نے مانسہرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے چار بار الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی۔
مانسہرہ کا دورہ کر کے وہ کہتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کو نہیں مانتا۔ یہ بات اہم ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے مانسہرہ میں جلسہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے اور ابھی تک وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں