خاص ایجنڈا کیا ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بنی گالا میں طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے بعد ملک میں ہر طرف یہی موضوع زیر بحث ہے۔ اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالا میں بلا لیا ہے۔ اس اہم اجلاس میں سیاسی صورتِ حال اور تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان کو اتحادیوں اور ناراض ارکان سے روابط، سپریم کورٹ میں دائر ریفرنس، قانونی اور آئینی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 27 مارچ کے جلسے کی تیاریوں پر بھی مشاورت ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close