پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے، 2 گرفتار کر لیے گئے

کراچی (پی این آئی) کراچی میں پی ٹی آئی کے صدر بلال غفار کا دعویٰ ہے کہ ان کے 4 کارکنوں کو سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ایک عہدیدار کے بے گناہ بھائی کو ابھی چھوڑا ہے، میٹروول اور دیگر علاقوں میں کارکنوں کے گھروں پر پولیس کی طرف سے چھاپے مارے جا رہے ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ نہ رکا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

بعد ازاں شہزاد قریشی، علی عزیز جی جی کے ہمراہ ویڈیو بیان میں صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار نے بتایا کہ مراد علی شاہ نے پولیس کو سیاسی انتقام لینے کیلئے رکھا ہوا ہے، بغیر کسی جرم کے کارکنوں کو گرفتار کرنا ناقابل فہم ہے. علی عزیز جی جی نے کہا کہ ہمارا سوال ہے کب تک سندھ پولیس سیاسی آقاؤں کی غلامی کرے گی، رمیش کمار اور سندھ حکومت کی ملی بھگت سے پولیس نے ورکرز کو گرفتار کیا ہے،

احتجاج ختم کر دینے کے بعد کس قانون کے تحت گرفتاریاں کی گئیں۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے بتایا کہ کارکنوں کو پریڈی تھانے رکھا گیا ہے، گرفتار کارکنوں سے ملاقات کے لئے پریڈی تھانے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج، ہنگامہ آرائی کی گئی تھی، واقعہ کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہے،ہنگامہ آرائی میں ملوث 2 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں