ہم حق کیساتھ کھڑے ہیں ،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی اصل روح کی جنگ لڑنے کےلئے عوام کی حاضری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 27 مارچ کو ڈی چوک میں عوام کی حاضری کے تمام ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کی اصل روح کی جنگ میں عوام کی بھرپور شرکت ہو۔

انہوں نے کہا کہ جو حق ہے ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیاسی مافیاز کی طرف سے اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کےلئے سیاستدانوں کے ضمیر خریدنے کے بے شرمی کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں 27 مارچ کو ڈی چوک میں امر بالمعروف کےموضوع پر ہونے والے جلسے کا لوگو بھی شیئر کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close