اسلام آباد(پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سندھ ہاؤس پر حملے کا نوٹس لے لیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سندھ ہاؤس پر حملے کے کیس کی سماعت کچھ دیر میں ہوگی۔عدالت نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے اور آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہائوس میں داخل ہو گئے تھے،
سندھ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا مظاہرہ جاری تھا کہ اس دوران مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔کارکنوں کو روکنے کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے کوششیں کی گئیں تاہم درجنوں کارکن اندر داخل ہو کر کے احتجاج کرنے میں کامیاب ہوئے۔قبل ازیں تحریک انصاف کے چند کارکن لوٹے لے کر سندھ ہاؤس ریڈ زون میں داخل ہوئے ، پی ٹی آئی کے چالیس سے پچاس کارکنان منسٹر انکلیو سے ریلی کا آغاز کرتے ہوئے
سندھ ہائوس ریڈزون داخل ہو ئے جہاں پر انہیں کہیں بھی نہیں روکا گیا ، بتایا گیا ہے کہ ریڈزون میں تعینات پولیس کو بھی ہٹادیا گیا، احتجاج کرنے والے نوجوانوں کا تعلق پی ٹی آئی کی انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سے ہے ۔کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے اور بینر اٹھائے ہوئے ہیں، تمام افراد نے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیدیاہے اور مطالبہ کر رہے ہیں منحرف کارکنان استعفے دیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں