لاہور (پی این آئی) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے باالآخر مونس الہیٰ کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ ان کے گفتگو کے مقابلے میں سخت جوابی مؤقف اختیار کریں۔ ق لیگ کے رہنما و وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ فواد چوہدری بتائیں، کس نے کس کی مدد کی؟ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر چوہدری مونس الہٰی نے ٹوئٹر پر اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ مونس الہٰی کا فواد چوہدری سے کہنا ہے کہ براہِ کرم الیکشن کمیشن کے نتائج چیک کریں۔
مونس الہیٰ نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد بھی پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو حلقے سے ق لیگ کے ایم این اے سے کم ووٹ ملے تھے، تو فواد چوہدری بتائیں، کس نے کس کی مدد کی؟ واضح رہے کہ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اتحادیوں کے بارے میں کہا تھا کہ یہ لوگ ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے آئے ہیں۔ مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایڈجسٹمنٹ نہ کرتے تو ہمارے بعض اتحادی تو شاید ایک دو سیٹیں بھی نہ جیت سکتے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں