امریکہ کی غلامی، امریکی ترجمان نے وزیراعظم عمران خان کے مؤقف پر کیا جواب دیا؟

واشنگٹن (پی این آئی) گزشتہ کئی روز سے وزیراعظم عمران خان اور ان کی پارٹی کے رہنما امریکی پالیسیوں سے آزاد خارجہ پالیسی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکا کی غلامی نہ کرنے کے بیان پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے۔

جین ساکی سے پاکستانی صحافی نے سوال کیا کہ امریکی صدر بائیڈن، وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال کی درخواست کیوں نہیں لے رہے، جس پر انہوں نے کہا کہ میرے پاس فون کال کی درخواست کے حوالے سے تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close