جن کا خدا پیسہ ہوتا ہے ان کی کانپیں امریکی صدر کے سامنے ٹانگ جاتی ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان سوات میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کااپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف دنیا کو آواز بلند کرنی چاہیے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جن کا خدا پیسہ ہوتا ہے ان کی کانپیں امریکی صدر کے سامنے ٹانگ جاتی ہیں۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں جیسے ہی مولانا فضل الرحمان کا نام لیا تو فوراً کہہ دیا کہ مولانا نہیں صرف فضل الرحمان، غلطی ہوگئی کیونکہ میں علماء کی عزت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلامو فوبیا کے خلاف طویل جدوجہد کی۔ اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد خوش آئند ہے۔ ہماری کوششیں رنگ لائیں اور اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد منظور ہو گئی۔ پاکستان کی قرارداد 57 ملکوں نے مل کر اقوام متحدہ میں پیش کی۔عمران خان نے کہا کہ اسلامو فوبیا کا سب سے زیادہ نقصان مغربی ممالک میں موجود مسلمانوں کو ہونا تھا لیکن اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا پر قرارداد منظور ہونا امت مسلمہ کی بڑی کامیابی ہے۔ نائن الیون کے بعد

اسلام اور دہشت گردی کو جوڑ دیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ جو پیسوں کی پوجا کرتے ہیں ان کی امریکی صدر کے سامنے کانپیں ٹانگیں گی لیکن عمران خان امریکی صدر سمیت سب کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتا ہے۔ 30 سال سے جو باریاں لیتے رہے ان سے پوچھتا ہوں انہوں نے کبھی اسلامو فوبیا پر بات کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close