سوات (پی این آئی) آپ جلسے سے خطاب نہیں کر سکتے، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو آج سوات میں جلسے کے خطاب کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پروگرام کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرینگے، وزیراعظم کی جلسے میں ممکنہ شرکت پر الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔ مقامی منتظمین کے مطابق جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہو گا،
جلسےسے وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی خطاب کرینگے۔ گراسی گراؤنڈ میں شرکاء کیلئے کرسیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ گراؤنڈ کے چاروں طرف پی ٹی آئی کے جھنڈے، پینا فلیکس اور خیرمقدمی بینرز لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد پبلک آفس ہولڈر کسی جلسے میں شرکت اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کرسکتے۔
یہ بات اہم ہے کہ اس سے پہلے دیر میں بھی وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بڑے جلسے سے خطاب کو انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن انہیں نوٹس جاری کر چکا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں